کشمیری 21 مئی کو کینڈل لائٹ مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، بیرسٹر سلطان

بھارت جاسوس کی سزا رکوانے کیلئے عالمی عدالت انصاف جا سکتا ہے تو پاکستان بھارت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی ،قتل عام رکوانے کیلئے وہاں کیوں نہیں جاسکتا، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

ہفتہ 20 مئی 2017 17:09

کشمیری 21 مئی کو کینڈل لائٹ مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 21 مئی بروز اتوار کو امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے سامنے کشمیری کینڈل لائٹ مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم اورکشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

اگر بھارت اپنے ایک راء کے جاسوس کی پھانسی کی سزا رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف میں جا سکتا ہے تو پاکستان بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی اوروہاں پر جاری قتل عام رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف میں کیوں نہیں جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں نیویارک میں پی ٹی آئی کشمیر کے رہنماء چوہدری ظہور کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر استقبالیہ سے سابق مشیر چوہدری محمد شعبان،، ہٹیا ںبالا سے سابق امیدوار اسمبلی ا سید ذیشان حیدر کاظمی،چوہدری سکندر،مسٹر بھلی، چوہدری مصطفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمو چوہدری نے مزید کہا کہ اگر بھارت راء کے ایجنٹ کو بچانے کے لئے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں جا سکتا ہے تو پاکستان عالمی عدالت انصاف میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف میںکیوں نہیں جا سکتا۔

میں خود کئی دفعہ عالمی عدالت انصاف میں گیا ہوں مگر انکا یہی کہنا ہے کہ یہاں پر کوئی ممبر ملک ہی جا سکتا ہے۔ لہذا اب پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف کیس لے کر عالمی عدالت انصاف میں جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہر فورم پر جا کر بین الاقوامی ضمیر کو جھنجوڑا ہے اور اب 21 مئی کو دنیا کی سپر پاور امریکہ کے دارالحکومت میں وائٹ ہائوس کے سامنے کینڈل لائٹ مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گااور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کشمیر کی شکست سے گھبرایا نہیں ہوں بلکہ گذشتہ دس مہینے سے میں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مزمت ہرفورم پرکی ہے اور دنیا میں جگہ جگہ جا کرڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا موقف پیش کیا ہے۔