بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتارکرکے سینٹرل جیل سرینگر منتقل کردیا

پیر 3 جولائی 2017 20:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے آبی گزرلالچوک میں واقع پارٹی کے دفترسے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کی ایک پارٹی نے فرنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارکر محمد یاسین ملک کو گرفتارکیا۔ انہیں سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثناء متحدہ جہاد کونسل نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے پہلے یوم شہادت کے حوالے سے 7جولائی سے ایک ہفتہ طویل پروگرام جاری کردیا ہے۔