کون کہاں عید منائے گا
صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں ،سابق وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں ، آصف علی زرداری دبئی ، خورشید شاہ سکھر،طاہر القادری لاہور، عمران خان بنی گالہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ سے علیحدہ ہونے کے بعد پہلی عید ہو گی جو وہ بیرون ملک منائیں گے
جمعرات 31 اگست 2017 16:50
(جاری ہے)
عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری لاہور میں، تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالہ میں عید الاضحی منائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور میں،،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں منائیں گے ۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الاضحی بیرون ملک منائیں گے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید الاضحی منائیں گے ۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر سیّد حامد سعید کاظمی عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے،جماعت الدعوة کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید عید الاضحی نظر بندی میں منائیں گے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آبائی علاقہ تلمبہ میں عید منائیںگے ۔جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر کراچی میں،رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام اور بیرسٹر رضا حیات ہراج ملتان میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر جہانیاں ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ جہانیاں ، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام مرتضی میتلا کوٹ والا، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد حسین میتلا کوٹ سخی نور محمد،،ڈاکٹر خادم حسین مرکزی جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت چک 112/10-Rجہانیاں، معروف بزنس مین خالد جاوید ارائیں یوگنڈا، معروف بینکار چوہدری سعید اقبال جہانیاں، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری صغیر احمد چک 126/10-Rجہانیاں ، معروف صنعت کار پیپلز پارٹی کے امید وار قومی اسمبلی اسد اقبال گل چک 140/10-Rجہانیاں، ضلعی صدر مسلم لیگ ن رائو سعادت علی خان جہانیاں میں عید الاضحی منائیں گے ،۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوںمیں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.