مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 22:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیان میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بارہ بگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ اس سے پہلے اسلام آبادقصبے میں ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔