بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے جوان مرزا آصف شہید‘ مرزا آصف بیگ کے شہید ہونے کی اطلاع پر عوام کی کثیر تعداد ان کے گھر پہنچ گئی

شہید مرزا آصف بیگ کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں لعلی نزد جاتلاں میں ادا کی گئی پاک افواج کے دستہ نے شہید کو سلامی پیش کی ‘نماز جنازہ میں پاک آرمی کے آفسران سمیت پاکستان و آزاد کشمیر کی معروف سیاسی سماجی شخصیات اراکین اسمبلی کی شرکت

منگل 12 ستمبر 2017 23:23

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) بھارتی افواج کی فائرنگ سے پاکستان آرمی کا نوجوان مرزا آصف شہید، مرزا آصف بیگ کے شہید ہونے کی اطلاع پر سیکٹروں کی تعداد میں عوام علاقہ ان کے گھر پہنچ گے، شہید مرزا آصف بیگ کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں لعلی نزد جاتلاں میں ادا کی گئی پاک افواج کے دستہ نے شہید کو سلامی پیش کی نماز جنازہ میں پاک آرمی کے آفسران سمیت پاکستان و آزاد کشمیر کی معروف سیاسی سماجی شخصیات ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمد، سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، ممبر ضلع کونسل مرزا مظفر حسین، نمبردار مرزا جمیل ، نمبردار محمد عالم ، مید محمد الیاس شاکر، چوہدری ظفر اقبال ظفری ، حاجی شاہد اقبال، چوہدری بشارت ، مرزا نیاز، مرزا ذوالفقار علی، چوہدری محمد شریف، حاجی لطیف، ماسٹر محمد اعظم، سید مزمل شاہ ، میاں عارف ، یاسر لطیف ، چوہدری اسلم، چوہدری پرویز ، راجہ جاوید اختر، چوہدری آصف ، مرزا اسلم ، مرزا افتخار، حاجی محمد مالک ، چوہدری اللہ دتہ، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافی، سول سوسائٹی، انجمن تاجراں سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی شہید مرزا آصف بیگ ایک دلیر مخلص ، محب وطن اور جان نثار نوجوان تھے، شہید آصف بیگ کو دوران طالب علمی میں ہی افواج پاکستان میں بھرتی ہونے کا شوق تھا اور شہید مرزا آصف بیگ کی دلی خواہش تھی کہ میں پاکستان دشمن عناصر کے خلاف جہاد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کروں ، خدا وند تعالی نے نوجوان کی یہ دلی خواہش کو پورا کر دیا شہید اپنی ڈپوٹی پر تھا کہ فاروڈ کہوٹہ کے مقام پر بھارتی افواج نے فائرنگ کر کے محمد آصف کو شہید کر دیا شہید مرزا آصف کی ایک بیوہ اور تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی مرزا آصف بیگ نہایت ہی شریف اور بے حد دلیر تھے اللہ تعالی شہید مرزا آصف بیگ کے درجات بلند کریں ان خیالات کا اظہار ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے نماز جنازہ کے بعد اپنا اظہار خیال کیا اور کہا کہ شہید ہونا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے بھارتی افواج کی منحوس کاروائیاں زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکیں گئی پاک آرمی کے نوجوان اپنے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں گریز نہیں کرتے شہید مرزا آصف بیگ کی نماز جنازہ پیر سید محبوب حسین شاہ نے پڑھائی