پیپلزپارٹی متوسط اور پسے ہوئے غریب لوگوں کی آوازکانام ہے‘چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پاکستان کا مستقبل ہیں‘ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پاکستان کے دفاع اور معاشی استحکام کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے

سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرو رہنما پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف کی بات چیت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرو رہنما پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی متوسط اور پسے ہوئے غریب لوگوں کی آوازکانام ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پاکستان کا مستقبل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پاکستان کے دفاع اور معاشی استحکام کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے۔

انھوں نے غریب اور پسماندہ عوام کو بولنے کی قوت دی اور عوامی حقوق کے لیے اپنی زندگی قربان کردی۔شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیرپررکھی تھی پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کونیشنلائز کیاجس کے باعث آج مسئلہ کشمیرفلش پوائنٹ بن چکاہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹواور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید بین الاقوامی لیڈر تھے جو غریب کے دکھ اور درد کو سمجھتے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی شہیدوں، وفاداروں، باکردار لوگوں اور جیالوں کی جماعت کا نام ہے ۔ پیپلزپارٹی کے پرچم تلے عام کارکنوں کو بھی بڑے بڑے مرتبے ملے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا چودھری محمد اشرف نے کہاکہ شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو سیاست میں ہمارارول ماڈل ہیںانھوں نے جمہوریت اور غریب عوام کے لیے اپنی جان قربان کردی۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پاکستان کا مستقبل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گئے۔