مودی کشمیریوں کا قاتل ہے اور بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے ‘بھارتی فورسیز کشمیری عورتوں کی عصمت دری اور سر کے جبری بال کاٹ رہی ہے

سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:54

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے اور بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے ۔بھارتی فورسیز کشمیری عورتوں کی عصمت دری اور سر کے جبری بال کاٹ رہی ہے۔

معصوم بچوں پر ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے ۔عالمی قوتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کچلنے پر بھارت عالمی سطح پر ایکسپوز ہوچکا ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد کو طاقت کے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ کشمیری شہداء کا لہو رنگ لا کر رہے گا اور کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کررہے گی ۔

(جاری ہے)

کشمیری آزادی سے کم کسی آپشن کو قبول نہیں کرئینگے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری بابر شہزاد نے کہا کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تحریک کی آبیاری کررہے ہیں۔برہان وانی اور دیگرکشمیریوں کی شہادتیں رائیگاںنہیں جاسکتیں اوراہل کشمیر حق خودارادیت کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہاآئے دن بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کر کے نہ صرف خوف و ہراس پھیلا رہا ہے بلکہ کئی قیمتی جانیں بھی شہید کر چکا ہے۔