مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کشمیری عوام کا قتل عام اور بھارتی بربریت کے خلاف پاکستان ویلفیئر پارٹی کا لاہور اور اسلام آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرے

بدھ 4 اپریل 2018 14:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کشمیری عوام کا قتل عام اور بھارتی بربریت کے خلاف پاکستان ویلفیئر پارٹی کا لاہور اور اسلام آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی ،عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویلفیئر پارٹی نے گزشتہ روز اسلام آباد اور لاہور میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور کشمیری عوام کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، احتجاجی مظاہرے سے اشتیاق انجم، عمران چغتائی ، اصغر خان ،حریت رہنماء انجینئر مشتاق محمود، راجہ بابر چیئرمین تحریک محافظ ،احمد اللہ آرگنائزر اٹک، میر افتخار سلہریا،آرگنائزر چناری اویس انصر یوتھ آرگنائزر لاہور نے مظاہرے سے میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھارت گزشتہ ستر سالوں سے کشمیری عوام کی نسل کشی میں مصروف ہے ،اقوام متحدہ خاموشی کا روزہ توڑ کر رائے شماری کا اعلان کرے اور وادی سے بھارتی افواج کے انخلاء کیلئے اقدامات شروع کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی وزیر اعظم بھارتی مظالم کو بے نقاب کر نے کیلئے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھائیں۔