
جسٹس اعجاز الاحسن کے گھرپر فائرنگ کی شدید مذمت ،چندگھنٹوں میں فائرنگ کے دوواقعات سکیورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے‘میاں مقصود احمد
حکومت سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی پرماہانہ کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے،عوام کاکوئی پرسان حال نہیں،صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیرجماعت اسلامی پنجاب
پیر 16 اپریل 2018 18:41

(جاری ہے)
پنجاب سمیت پورے ملک میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔آئین وقانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کرواکر ملزمان کو قرارواقعی سزادی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران خودتو سینکڑوں سیکیورٹی گاڑیوں کے حصار میں گھومتے ہیں اور عوام کواللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔جسٹس اعجازالاحسن کاگھر وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھرکے قریب ہونے کے باوجود اس قسم کے واقعہ کارونماہوناانتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے حسب روایت اس معاملے کو بھی سرد خانے میں ڈالنے کی کوششیں ہوں گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھرپرحملہ کرنے والوں کوگرفتار کرکے کٹہرے میں لایاجائے۔قومی اداروں کے تحفظ کویقینی بناناہوگا۔ملک وقوم پہلے ہی ان گنت مسائل کا شکار ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی حالات کوانتشار اور افراتفری کی جانب لے کر جایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی پرسرکاری خزانے سے ماہانہ کروڑوں روپے خرچ کردیئے جاتے ہیں وہاں غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزاور پنجاب میں حکومت ہے۔جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ حکمران جماعت کی نااہلی اور ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔مزید اہم خبریں
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
-
امریکی وزیر دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئی؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.