پاکستان ووٹنگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی 2 غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں ہونے والے این جی اوز کمیٹی کے الیکشن میں پاکستان کو 43 ووٹ ملے ہمارے ملک میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے، ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پاکستان کو ووٹ دیا ،ْملیحہ لودھی پاکستان کا انتخاب عالمی اہمیت اور اعتماد کا عکاس ہے ،ْترجمان دفتر خارجہ

منگل اپریل 14:04

پاکستان ووٹنگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی 2 غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی ..
نیویارک/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان ووٹنگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی 2 غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2019 سے 2022 تک اقوام متحدہ کی این جی اوز (غیر سرکاری تنظیموں) کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی 2 اہم باڈیز میں کامیاب ہوا، یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی برادری کو کس حد تک پاکستان کے کردار پر اعتماد ہے۔

اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں ہونے والے این جی اوز کمیٹی کے الیکشن میں پاکستان کو 43 ووٹ ملے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یونیسیف میں بھی پاکستان کا بہت اہم کرداررہا ہے اور این جی او کمیٹی میں بھی مسلسل خدمات انجام دیتا رہا ہے، پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہوچکا ہے، ہمارے ملک میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے، ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پاکستان کو ووٹ دیا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بحیثیت رکن پاکستان یو این او کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھے گا، دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کیلئے اہم کردار ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کیحقوق پر بہت کام کیا، انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی طرف سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔

دوسری جانب ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان،، اقوام متحدہ کے 2 اہم فورمز کے لیے منتخب ہوگیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ این جی اوز کمیٹی میں 4 سالہ مدت (2019 سے 2022) کے لیے منتخب کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی اہمیت اور اعتماد کا عکاس ہے۔

Your Thoughts and Comments