ایسی کوئی طاقت نہیں جونیب کی ڈور ہلاسکے،چیئرمین نیب

جس دن نیب کی ڈور ہلی توبیگ اٹھا کرگھر چلا جاؤں گا،شیشے کے گھر میں ہوں پتھر توآئیں گے۔جسٹس(ر)جاوید اقبال کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 14:30

ایسی کوئی طاقت نہیں جونیب کی ڈور ہلاسکے،چیئرمین نیب
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایسی کوئی طاقت نہیں جونیب کی ڈور ہلاسکے،جس دن نیب کی ڈور ہلی توبیگ اٹھا کرگھر چلا جاؤں گا، شیشے کے گھر میں ہوں ،پتھر توآئیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کاالیکشن ہونے یا نہ ہونے سے تعلق نہیں ہے۔احتساب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ۔

احتساب الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا۔کرپشن کے حجم کی بات تب کی جاتی ہے جب کرپشن کم ہو۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی طاقت نہیں نیب کی کوئی ڈور نہیں ہلا سکتا۔

(جاری ہے)

نیب کی ڈور ہلی توبیگ اٹھا کرگھر چلا جاؤں گا۔شیشے کے گھر میں ہوں ،پتھر توآئیں گے۔پی اے سی نے نیب کے کام پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف کوروکنا میرا کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مفرور افراد کیخلاف کاروائی کریں گے۔وزیرداخلہ اتنے بااختیار نہیں کہ لوگوں کوکسی دوسرے ملک کے حوالے کریں۔انہوں نے اس سوال ”پھر بااختیار کون ہے؟“ پر کہا کہ یہ آپ بااختیار لوگوں سے پوچھیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کچھ لوگوں کیخلاف انکوائری شروع کردی مزید لوگوں کیخلاف بھی انکوائری شروع کریں گے۔