پاکستان میں عام انتخابات نومبر میں ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 15:17

پاکستان میں عام انتخابات نومبر میں ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگست میں جوڈوکراٹے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن نہیں ہوسکتے، ستمبراکتوبر یا نومبرکیلئے نگران حکومت بنے گی،پاکستان میں قومی انتخابات نومبر میں ہوں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسمجھ آجائے گی۔اداروں کا اصل آدمی مشاہدحسین ہے جوادھر گیا ہے۔

مشاہد حسین سید پاکستان کی سیاست کے گولڈن لوٹے ہیں۔مشاہد حسین کی وجہ سے مسلم لیگ ق چھوڑی۔اصل لوٹا آدمی مشاہد حسین سید ہے۔مشاہد حسین ہی آرمی چیف کو سینیٹ میں لے کرگئے۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پرپابندی کے باعث اب وہ اداروں کیخلاف بات نہیں کرسکتے تواپنی حکومت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بات کریں گے؟ نوازشریف اداروں پرچڑھائی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف سیاسی طور پرشہبازشریف کو کبھی بھی نہیں کھیلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کوشدید قسم کے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ملک کی دولت لوٹی وہ واپس لائی جائے اور سزا کا حصہ بنایا جائے۔الیکشن کمیشن نے بہت سے کیسز کونمٹایا ہے۔بڑا زبردست کام کیا ہے۔حلقہ بندیوں کے معاملے پرلوگ ابھی عدالتوں میں جائیں گے۔اگست میں جوڈوکراٹے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن نہیں ہوسکتے۔میں کہہ کہہ کرتھک گیا ہوں کہ الیکشن ستمبراکتوبر یا نومبرتک جاسکتے ہیں۔پاکستان میں قومی انتخابات نومبر میں ہوں گے۔الیکشن ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے۔ملک میں اس وقت لیڈرشپ کابحران ہے؟31مئی تک سیاسی حالات واضح ہوجائیں گے۔