سینیٹ الیکشن: عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کی رپورٹ پیش

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ اپریل 15:59

سینیٹ الیکشن: عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کی رپورٹ پیش
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کی رپورٹ پیش کردی گئی، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان نے 60 کروڑ روپے وصول کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کی خریدوفروخت کی رپورٹ عمران خان کوپیش کردی گئی۔ پی ٹی آئی کے 30ارکان کوہارس ٹریڈنگ کی ڈیل کی پیشکش کی گئی۔

جن میں 15ارکان کورقم کی ادائیگی ہوئی۔ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان نے 60 کروڑ روپے وصول کیے۔جبکہ ایک رکن نے ڈیل منسوخ کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ الیکشن میں قومی وطن پارٹی ،،اے این پی اورپیپلزپارٹی کے بھی کچھ ارکان نے رقم وصول کی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 27فروری کو3ارکان نے 11،11 کروڑ 40 لاکھ وصول کیے۔28 فروری کوپشاور میں5 ارکان اسمبلی نے 4،4 کروڑ روپے وصول کیے۔ اسی طرح یکم مارچ کو3ارکان نے 3،3کروڑ وصول کیے۔2مارچ کو 3 ارکان نے 3،3 کروڑ روپے حاصل کیے۔2مارچ کو ایک خاتون رکن رقم لینے آئی لیکن 3 کروڑ لینے سے انکار کردیا۔ خاتون رکن نے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا جبکہ ان کو4 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان نے 60 کروڑ روپے وصول کیے۔