الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کے بعد این اے 124، 127، 128 اور 130 پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 18 اپریل 2018 18:03

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کے بعد این اے 124، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کے دوران این اے 124، 127، 128 اور 130 پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن سندھ کے رکن عبدالغفار سومروکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے عبوری حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر سماعت کی ۔ لاہور کی قومی اسملبی کی نشستوں پر 18 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 30 اعتراضات دائر کئے گئے تھے۔ کمیشن نے این اے 124، 127، 128 اور 130 پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔