
تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت اپنی حدود کے اندر رہتے ہوئے مثبت اور موثر کردار ادا کررہی ہے ‘
وزیراعظم فاروق حیدر کی زیر قیادت قائم مسلم لیگ ن کی حکومت روز اول سے اندرون و بیرون ملک تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہے قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی بات چیت
بدھ 18 اپریل 2018 18:32
(جاری ہے)
راجہ فاروق حیدر خان بحیثیت صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر مشتمل نمائندہ وفد کے ہمراہ شریک ہیں ۔
لندن مظاہرہ کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی میں مصروف عمل حریت پسندوں کیخلاف بھارتی قابض افواج کی انسانیت سوز کارروائیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم کے دورہ لندن کے موقع پر بلا تخصیص جماعت و علاقہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کا پروگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ برطانیہ مین مقیم تمام مکاتب فکر کے پاکستانی و کشمیر نژاد شہری تحریک آزادی کشمیر کیلئے انتہائی سنجیدگی کیساتھ مصروف عمل ہیں ۔ عالمی برادری کے سامنے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہونے سے بھارت کے اندر اقلیتوں کو لاحق خطرات اور وہاں بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے جاری کھلی خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں کی توجہ مبذول ہوئی ہے ۔ قائمقام وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں ظلم ، جبر کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہے ۔ کشمیر کی بیٹی آصفہ کیساتھ روا رکھا گیا انسانیت سوز سلوک عالمی اداروں کیلئے خصوصی توجہ کا مستحق ہے ۔ ایسے درجنوں واقعات مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ کئی سالوں سے رونما ہورہے ہیں ۔ یہ سلسلہ رکنے والا نظر نہیں آتا ۔لندن مظاہرہ کے ذریعہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جدوجہد آزادی کشمیر کے عمل میں اکیلے نہیں ہیں ۔ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت پاکستان اپنی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے ذریعہ اندرون و بیرون ملک بھارت کے مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے موثر کردار ادا کررہے ہیں ۔ چوہدری طارق فاروق ضلع کوٹلی کے دورہ کے بعد دارلحکومت مظفرآبادپہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور عوامی وفود اور جماعتی کارکنوں کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں ۔ اس موقع پر بات چیت کے دوران چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر میں مربوط اور منصوبہ بند پائیدار ترقی کے عمل پر یقین رکھتی ہے ۔ حکومت کے قیام کے وقت طے کی گئی تین بنیادی ترجیحات پر کامیابی کیساتھ عملدرآمد ہورہا ہے ۔ تحریک آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ خطہ کے اندر عوام کو انصاف اور ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے میرٹ کی بنیاد پر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تعمیر و ترقی کا عمل انتہائی شفاف انداز میں جاری ہے ۔ گزشتہ سال ملنے والے اضافی ترقیاتی فنڈز کے ذریعہ مواصلات کے شعبہ میں بین الاضلاعی سڑکوں کی پختگی و بہترگی پر کام جاری ہے جو رواں سال کے دوران بھی اہداف کے حصول پر جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ اس سال بھی اضافہ شدہ ترقیاتی بجٹ ملے گا جس کے ذریعہ آزاد کشمیر حکومت بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے گی ۔ تعمیر و ترقی بلا تخصیص بنیادوں پر جاری ہے ۔ تمام اضلاع میں میگا پراجیکٹس موجودہ حکومت کے اہم کارنامے ہیں ۔ صحت کے شعبہ میں فری میڈیکل ایمرجنسی سروسز میں عام آدمی کیلئے سہولت میسر ہے ۔ اسی طرح اب محکمہ تعلیم کے اندر بھی اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.