سہولت مراکز سے فرد برائے ریکارڈ 5منٹ سے بھی کم دورانیے میں حاصل ہوگی،لینڈریکارڈ اتھارٹی
بدھ اپریل 19:36
(جاری ہے)
ابتدائی طور پر فرد کی قیمت 150روپے اور نادرا کی فیس 100روپے مقرر کی گئی ہے۔اس عمل کو شفاف بنانے کیلئے اصل شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد فرد برائے ریکارڈجاری کی جائے گی۔
ای سہولت مراکز پر تربیت یافتہ نمائندے موجود ہیں - اس کے ساتھ ساتھ وہاں تمام ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے تاکہ سروس کی فراہمی بلا تعطل مہیا کی جاسکے۔ ترجمان پنجاب لینڈر یکارڈز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس انقلابی قدم سے جہاں 8 اراضی ریکارڈسنٹرز سے ضلع کے تمام لوگ خدمات حاصل کر رہے تھے اب ان خدما ت کی فراہمی کے دائرہ کارمیں مزید 134سے زائد سہولت مراکز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔رش کی وجہ سے جہاں لوگوں کو تکلیف اٹھانا پڑتی تھی اور ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا تھاوہاں کچھ عناصر عوام کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ناجائز ذرائع استعمال کر کے ان کے کام کرواتے اورادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے تھے۔سہولت مراکز کے قیام کے بعد ان لوگوں کو مایوسی ہوگی جو لوگوں سے پیسے بٹور کر ان کا کام جلدی کروانے کا جھانسا دیتے تھے ۔ کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی واضح ہے اور کرپشن میں ملوث کسی بھی افسر کے خلاف بلا امتیاز تادیبی کاروائی کی جائے گی۔پنجاب کے تمام151 اراضی ریکارڈ سنٹرز پر ہیلپ لائن پرمفت کال کیلئے بوتھ قائم کرنے کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
شادی شدہ لڑکی آشنا کے عشق میں اندھی ہوکر اپنا9ماہ کا بیٹا گندے نالے میں پھینک کر آشنا کے ساتھ فرار
-
افتخار علی ملک کی امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد
-
سندھ بھر میں پہلی سے آٹھویں اور جامعات یکم فروری سے کھل جائیں گی ،سعید غنی
-
سڑکوں پر صفائی کے ساتھ ساتھ پودے، لائٹس لگانے کیلئے کام کررہے ہیں،شہر کے راستوں کو خوبصورت بنایا جائیگا، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر سمیت براڈ شیٹ معاملے میں ملوث ہر شخص کو قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا‘جاوید لطیف
-
بہت عرصے سے شہزاد اکبر میڈیا پرآکر کاغذ نہیں لہرا رہے، عطا تارڑ
-
باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کاداتا دربار لاہور سمیت پنجاب کے بیس بڑے درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان
-
کراچی،گلستانِ جوہر میں مبینہ مقابلہ، ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
-
ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروادی
-
صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ نواز شریف ہسپتال ڈاکٹرگلزار کو قبلہ درست کرنے کی آخری وارننگ دے دی
-
یوٹیلٹی سٹورزملتان میں 30ٹن گھی ،60ٹن چینی ،تین ہزار آٹاتھیلہ کی سپلائی جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.