مینٹل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے ریکارڈ کو محفوظ نہ کرنے کے بارے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو تحریک التواء کار جمع

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے مینٹل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے ریکارڈ کو محفوظ نہ کرنے کے بارے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو ایک تحریک التواء کار جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مینٹل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کی لاپرواہی سے مریضوں کا ریکارڈ ضائع ہو رہا ہے اور مریضوں کا ریکارڈ اس وقت کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے اور مریضوں کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کیلئے مینٹل ہسپتال کی انتظامیہ کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے جس کے باعث ہسپتال میں آئے روز مریضوں کاریکارڈ نہ ملنے کے باعث لڑائی جھگڑے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تحریک التوا ء کار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینٹل ہسپتال کو حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کا فنڈز دیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ اب تک مریضوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہیں کر سکی ہے جو ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔