
حکومت فرنیچر انڈسٹری کی سرپرستی کرے تو یہ عالمی منڈیوں میں مئوثر مقام بناکر سالانہ اربوں ڈالر کی برآمدات کر سکتی ہے،سینیٹر چوہدری محمد سرور
اس شعبے کے ساتھ روابط میں اضافے،مارکیٹ کی صورتحال،صنعت کی بہتری، ضروریات کے ادراک اور انھیں پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق کے ساتھ گفتگو
بدھ 18 اپریل 2018 21:30

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ہرسال غیر ملکی فرنیچر مصنوعات کی درآمد پر بھاری زر مبادلہ خرچ کرتا ہے جسے اس شعبے کی حوصلہ افزائی اور برآمدات کو فروغ دے کر کمایا جاسکتا ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ فرنیچر کی صنعت کی حمایت اور اس کے فروغ کے لیے سینیٹ ( ایوان بالا) میں آواز بھی اٹھائیں گے اور اس ضمن میں دیگر سینیٹر ز سے بھی باتکریں گے تاکہ اس شعبے کے تمام فریقوں سے مل کر اسے باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے لائحہ عمل کی تشکیل میں ان کی معاونت حاصل کی جاسکے۔انھوں نے کہا کہ وہ فرنیچر کے کاروبار کی معاونت کے لیے گرانٹ کے حصول کے لیے متعلقہ حکام سے بھی بات کریں گے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ نمائشوں اور کاروباری شوز کے ذریعے ملکی فرنیچر مصنوعات کی برآمد میں اپنا کردار زیادہ موئثر انداز میں ادا کرسکیں۔اس موقعے پر پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ تارکین وطن کو قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ فرنیچر کی تیاری میں استعمال ہونے والی جدید مشینیں ملک میں متعارف کرائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فرنیچر کونسل نے ٹیوٹا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ لکڑی کا کام کرنے والوں کو سائنسی بنیادوں پر تربیت فراہم کرے گا، دونوں ادارے لکڑی کے کاریگروں کی تربیت کے لیے مل کر بین الاقوامی تربیت کاروں کی خدمات حاصل کریں گے۔ میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو ہماری اپنی افرادی قوت سے چلانا ہے تاہم اس سلسلے میں ماہرین کی قلت کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ فرنیچر کے شعبے کے تحفظ کے لیے پالیسی سازی کی ضرورت ہے، اس وقت ہم چینی مارکیٹ کاہی مقابلہ نہیں کرسکتے جس کی وجہ اس کے کاریگروں کی مہارت اور مصنوعات کی مناسب قیمتیں ہیں۔وہاں تکنیکی تربیت کے لیے ہزاروں سکول موجود ہیں جہاں حکومتی معاونت سے ہرسال 11 ملین افراد تربیت کے لیے داخل ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
-
اسٹاک مارکیٹ میں 2 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
دریائے سندھ، ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال برقرار، پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے
-
سینیٹر شیری رحمان کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم
-
چیف جسٹس پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی ہے، ترجمان سپریم کورٹ
-
گندم کی قیمت پر سٹہ، عوام کی جیبوں سے 40ہزار کروڑ نکال لیے گئے
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی اور بربریت قابلِ مذمت ہے، عبدالعلیم خان
-
سیلاب زدہ علاقوں میں 200 کلوگرام وزنی شخص یا سامان کو اٹھانے کیلئے ایئرلفٹ ڈرون آپریشن شروع ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.