Live Updates

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا نعرہ لگانے والے در اصل الیکشن میں اپنی سابقہ کوتاہیاں بھلا کر عوام کی توجہ دوسری طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں، چوہدری محمود الحسن چیمہ

بدھ 18 اپریل 2018 22:09

رحیم یار خان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمود الحسن چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب خصوصاً حلقہ پی پی 263میں ناقابل فراموش ترقیاتی کام کرائے۔ ہر گلی محلے اور گھر کے کام ہوئے‘ ترقیاتی کام اور خدمت کی بدولت اس حلقے کی عوام آئندہ الیکشن میں صرف اور صرف شیر پر مہر لگائیں گے۔

اپنی رہا ئش گا ہ پر یونین کونسل 114پی کے رہنما ملک شبیر احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد ‘ لیگی رہنما چوہدری فیصل‘ چوہدری عرفان‘ جام اجمل ویہہ‘ جام عاشق حسین‘ ماسٹر جنید‘ چوہدری طارق‘ احمد علی‘ شہزاد سلیمی‘ چوہدری غلام عباس چیمہ‘ میاں احسن رسول و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا نعرہ لگانے والے در اصل الیکشن میں اپنی سابقہ کوتاہیاں بھلا کر عوام کی توجہ دوسری طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں در حقیقت عوام جان چکی ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کی صحیح نمائندہ جماعت ہے۔ رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ پورے حلقے میں بجلی کے ٹرانفسارمر اپگریڈ کر دیئے گئے ہیں‘ سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے تمام سکولوں میں تمام سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو بھاری لیڈ سے ہرائیں گے ۔ اس علاقے کی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات