
برطانوی حکومت کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے اور کشمیری پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے‘بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
برطانیہ کی یہ دوہری ذمہ داری بنتی ہے وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردارادا کرے‘برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب
جمعرات 19 اپریل 2018 15:05
(جاری ہے)
اس طرح برطانیہ کی پارلیمنٹ تو ہمارے ساتھ ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے۔
اب یہ طے ہے کہ بھارت کشمیریوں پر زیادہ دیر اپناجابرانہ و غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں لندن میں برطانوی پارلیمنٹ ہائوس آف کامنز میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر برطانوی ممبرپارلیمنٹ و برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے چئیرمین کرس لزلی(Chris Leslie)،برطانوی ممبر پارلیمنٹ جیک بریرٹن(Jack Brerton)،برطانوی ممبر پارلیمنٹ عمران حسین، برطانوی ممبر پارلیمنٹ راجہ افضل خان، برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ اور دیگرممبران پارلیمنٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پربرطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے چئیرمین کرس لزلے خطاب نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پارلیمنٹ میں آمد پرانہیں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج اگرچہ مودی کی کامن ویلتھ کانفرنس میں آنے پر یہ اجلاس ہورہا ہے لیکن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بعد میں بھی برطانوی ممبران پارلیمنٹ میں خطاب کی دعوت دونگا جبکہ میں خود ستمبر میں آزاد کشمیر کا دورہء کرونگا۔اس موقع پر دیگر برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساری صورتحال کو مد نظر رکھ کراس پر کام کر رہے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر ستر سال سے حل طلب ہے اور یہ مسئلہ اسی وقت وجود میں آیا جب برطانیہ کا برصغیر سے دو سو سالہ اقتدار اختتام پذیر ہوا۔لہذا برطانیہ کی یہ دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردارادا کرے۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی میں تیزی آئی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد شہید کیا گیا جو کہ انتہائی قابل مزمت ہے ۔اسکے قاتلوں کوفوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ آج برطانوی ہائوس آف لارڈز میں بھی مود ی کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے جبکہ ہم پوری دنیا میں اسکے خلاف آواز اٹھائیں گے اور مودی جو کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اوربھارت میںمقیم اقلیتوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہے ہم دنیا کے سامنے مودی اور بھارت کے اصل اور مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے اور بھارت کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے کی قلعی کھول کر رکھ دیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.