Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کی عمران خان سے ملاقات، چیئرمین پی ٹی آئی نے 25 اپریل کو پیرمکو کے دورہ کی دعوت قبول کر لی

جمعرات 19 اپریل 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے جمعرات کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ندیم افضل چن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 اپریل کو پیرمکو میں اپنی رہائش کے دورہ کی دعوت دی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ان کی یہ دعوت قبول کر لی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات