عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام بندکرایا جائے‘

بھارتی حکومت جنگی جرائم میں ملوث ہے آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری مسعود خالدکی بات چیت

جمعرات 19 اپریل 2018 17:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری مسعود خالدنے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام بندکرایا جائے۔ بھارتی حکومت جنگی جرائم میں ملوث ہے اس لیے اقوام عالم اور عالمی تنظیموں کی بھارتی حکمرانوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہے اور مقبوضہ کشمیر میں سفاکانہ مظالم کا سلسلہ بند کروانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ء برطانیہ کے دوران مسلم کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ مودی کشمیر یوں کا قاتل ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی غاصب افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے اقوام متحدہ کی کشمیر قراردادوں کے مطابق کشمیر یوں کواستصواب رائے کے حق دلایا جائے ۔عالمی برادری کو بھارتی مسلح افواج کے کشمیریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقا ت کروانی چاہیں۔

چوہدری مسعود خالد نے باورکر ایا کہ بھارت ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیر ی عوام کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔اور اب و ہ دن دور نہیںکہ جب کشمیر ی قوم کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کا سورج طلوع ہو کررہے گا ۔انہوں نے بھارتی جنگی جنون کو عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ قراردیا اور کہا کہ کشمیریوںکو پاکستان کے پرچم کے ساتھ محبت کے جرم میں ظلم وبربریت اور سفاکانہ مظالم کا سامنا ہے۔