وزیرسماجی بہبود نورین عارف کی آزاد کشمیر کاپرچم سر پر لپیٹ کر پارلیمنٹ ہائوس لندن کے سامنے بھارتی وزیر اعظم مودی کیخلاف مظاہرے میں شرکت

جمعرات 19 اپریل 2018 17:57

ْ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) آزاد جموںو کشمیر کی وزیرسماجی بہبود و صنعت وحرفت محترمہ نورین عارف نے آزاد کشمیر کاپرچم سر پر لیپٹ کر پارلیمنٹ ہاوس لندن کے سامنے بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی محترمہ نورین عارف وزیر سماجی بہبود وصنعت وحر فت نے کہا ہندوستان کشمیریوں کی تحریک کے خلاف گزشتہ ستر سالوں سے پروپیگنڈا کر رہا ہے لیکن اب مہذب دینا کو سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ناگزیرہے۔

انہوں نے کہاکہ یورپ انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بند کروائے۔ ہندوستان کشمیرمیں میں بدترین طریقہ کار اپناتے ہوئے ، عورتوں، بچوں اور بزرگوں قتل عام کررہا ہے ، طالبعلموں کو اغوا کر کے ان کی نعشیں پھینک دی جاتی ہیں ، لائن آف کنٹرول پر معصوم بچوں، ایمبولینسز، سکولز پر گولہ باری کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پیلٹ گنز کے ذریعے نوجوانوں کو معصوم بچوں کو اندھا کیا جارہا ہے ،کشمیر عوام پر شہریوں آزادیوں کے تمام تر دروازے بند کر دیے گئے ہیں،ہندوستانی عالمی سازشوں اور ان کی لابنگ کے توڑ کیلئے اتفاق سے کام لینا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہذب دنیا ہندوستان کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف بھرپور ایکشن لینا چاہیے ، کشمیریوں کی پر امن جدوجہد ہے اور اس میں کوئی بیرونی مداخلت نہیں ، کشمیریوں کو اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے ، کشمیریوں کی اپنی سیاسی تاریخ ہے جس میں کوئی بیرونی عنصر کارفرما نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ، دنیا اگر چاہتی ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کو لاحق خطرات ختم کیے جائیں تو اس کو اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہوگا ۔