
29 اپریل کومینارپاکستان کا جلسہ آدھا الیکشن ہوگا،عمران خان کا اعلان
نوازشریف منطقی انجام کوپہنچا توپھردعویداروں کی باری ہے،چیف جسٹس دوکام کریں،کے پی کا دوسرے صوبوں سےموازنہ کریں ،لوگوں سےپوچھیں،ہمارا بھی فائدہ ہوجائےگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سےخطاب اورمیڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 19 اپریل 2018
17:54

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہمارے ارکان کا ہماری پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینا ہماری پارٹی کامعاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ارکان بکے ،پیسے کس نے دیے یہ الگ معاملہ ہے۔
کسی پارٹی میں جرات نہیں ہے کہ الیکشن کوخطرے میں ڈال کراپنی پارٹی کے لوگوں کونکالیں۔ انہوں نے کہاکہ دوسری پارٹیوں کے لوگ بھی ملوث ہیں ان کے نام بھی ہمارے پاس ہیں۔ایک سینیٹر 40سے 45کروڑ روپے آفر کررہا تھا۔مجھے آفر ہوسکتی ہے توکسی کوبھی ہوسکتی ہے۔اس کا مطلب یہ پہلے بھی آفر آتی رہی ہیں۔ پارٹی ہیڈز کو بھی آفر ااتی رہی ہیں۔ کیوں نہیں پہلے بولے؟ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس ہمارے شہریوں کی مشکلات کی نشاندہی کررہے ہیں جواچھا کام ہے۔انہوں نے کہاکہ میں چاہوں گا کہ چیف جسٹس دوکام کریں کہ کے پی کا دوسرے صوبوں کے ساتھ موازنہ کریں کہ وہاں حالات کیسے ہیں ؟ دوسرا لوگوں سے پوچھیں کہ پانچ سال پہلے یہ چیزیں کیسی تھیں ؟ اس سے ہمارا بھی فائدہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار میرا پرانا دوست ہے اس کودعوت ضرور دیں گے۔خوشی ہوئی کہ ایک میرا دوست جس نے غیرت دکھائی کہ ایک خاتون جس کی حیثیت ہی نہیں سوائے کہ نوازشریف کی بیٹی ہے۔چوہدری نثارنے اس خاتون کے سامنے جھکنے اورآرڈر لینے سے انکار کیا ،اس لیے میں چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا۔مزیدبرآں چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کوعزت دوکانفرنس میں جمہوریت کے بڑے بڑے دعویدار تھے۔نوازشریف نیب میں منطقی انجام کوپہنچا توپھر ان دعویداروں کی باری ہے۔یہ سب اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ 2018ء کا الیکشن پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔29اپریل کا جلسہ آدھا الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ،اسپیکر اورالیکشن کمیشن پاناما کیس نہیں سن رہے تھے۔30ستمبر کے جلسے کے بعد عوامی دباؤ پڑا اور کیس سنا گیا۔ ان کوخوف تھا کہ اسلام آباد میں رائیونڈ جتنے لوگ نہ جمع ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اداروں میں نچلی سطح تک اپنے بندے بٹھائے ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ نے پہلی بار گارڈ فادر اور مافیا کا احتساب کیا ہے۔پہلی بار ایک طاقتور کا احتساب ہونا معجزہ ہے۔آصف زرداری اپوزیشن میں ہوتے تھے توان کی پکڑ ہوتی تھی۔جب یہ لوگ اقتدار میں آتے توسارے کیسز معاف ہوجاتے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
-
مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
-
روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ
-
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
-
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
ملک کا طاقتور طبقہ پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.