لاہور ہائی کورٹ ،سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول حاصل کرنے کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 19 اپریل 2018 19:50

لاہور ہائی کورٹ ،سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیر شیخ کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول حاصل کرنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے علی باقر نجفی کی تمام رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیں رکھا تھا۔

جے آئی ٹی میں جعل سازی کرکے رپورٹ پیش کی گئی جس میں سی ڈیز ،فون ریکارڈ اور بیانات شامل تھے ۔ جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔ ایڈیشنل جنرل ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کر دی جائے گی۔ اس حوالے سیرجسٹرار کو ریکارڈ کے لئے لکھ دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب وزیر قانون اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم نہیں کی جارہی، پنجاب حکومت کو بیان حلفی کی نقول کے لیے متعدد خط لکھے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب بے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بھی جوڈیشل انکوائری میں بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف رانا ثناء اللہ اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔