پریس کونسل آف پاکستان نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 21:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پریس کونسل آف پاکستان نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی کی طرف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ پریس کونسل آف پاکستان نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست سننے کی مجاز عدالت سپریم کورٹ ہے۔ درخواست گزار وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت 9مئی تک ملتوی کر دی گئی۔