شہباز شریف کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرا تیار

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اپریل 2018 20:57

شہباز شریف کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرا ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) نواز شریف کو جیل کی سزا ہونے کے امکان کے باعث شہباز شریف کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرا تیار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ دعویٰ کیا گیا ہے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نیب کیسز میں جیل کی سزا ہونا یقینی ہوگیا ہے۔

ایس لیے اڈیالہ جیل میں ان کی آمد کے پیش نظر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عامر لیاقت حسین کا دعوی ہے کہ نواز شریف کو جیل کی سزا ہونے کے امکان کے باعث شہباز شریف کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرا تیار کر لیا گیا ہے۔ نواز شریف کیلئے تیار کیے جانے والے کمرے میں تمام سہولیات موجود ہوں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کیلئے خصوصی غسل خانہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف نیب میں چل رہے کیسز آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف نیب کیسز کے فیصلے رواں ماہ کے آخر تک آ جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بیشتر قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ نواز شریف کو نیب کیسز میں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ ان کی صاحبزادی کو بھی جیل کی سزا ہونے کے واضح امکانات ہیں۔