کرس گیل جیسا اب بھی کوئی نہیں، طویل عرصے بعد دھواں دار اننگ، آئی پی ایل میچ میں سینچری داغ دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اپریل 2018 21:12

کرس گیل جیسا اب بھی کوئی نہیں، طویل عرصے بعد دھواں دار اننگ، آئی پی ..
موہالی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) کرس گیل نے طویل عرصے بعد دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے آئی پی ایل میچ میں سینچری داغ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے ایک مرتبہ پھر سے خود کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سب سے بہترین بلے باز ثابت کر دیا ہے۔ آئی پی ایل میچ میں کرس گیل نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے دھواں دار اننگ کھیلی اور سینچری داغ دی۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے 63 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ کرس گیل نے اپنی اننگ کیلئے 11 چھکے اور صرف ایک چوکا رسید کیا۔ کرس گیل نے طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سینچری اسکور کی ہے۔ واضح رہے کہ کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ کی کسی فرنچائز کی جانب سے نہیں خریدا گیا تھا۔ جبکہ آئی پی ایل میں بھی کرس گیل کو دوسرے راونڈ میں کنگز الیون پنجاب نے منتخب کیا تھا۔