بھارت ایک عالمی دہشت گردملک ہے اور اس کی دہشتگردی عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے‘وزیر جیل خانہ جات

ہماری مسلح افواج اندرون ملک اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں‘ ہم بھارت کی گیدڑ بھبھکیوںسے نہیں ڈرتے ‘اسحاق چوہدری

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات محمد اسحق چوہدری نے کہا ہیکہ بھارت ایک عالمی دہشت گردملک ہے اور اس کی دہشتگردی عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ کلبھوشن یادیو بھارتی دہشتگری کا منہ بولتا ثبوت ہے کشمیر ی مہاجرین مقیم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران محمد اسحق چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج اندرون ملک اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں۔

ہم بھارت کی گیدڑ بھبھکیوںسے نہیں ڈرتے ۔ پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ جھوٹا کھوکھلا اور بے بنیاد ہے اور بار بار جھوٹ بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرائیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو سکے اور وہاں آزادی کا سورج طلوع ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے اور برطانوی حکومت کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے اور بھارتی حکمرانوں پر دبائو ڈال کر مظالم کے لامتناہی سلسلہ کو بند کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے مودی اور بھارت کا اصل مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے ۔ عالمی برادری انکے جنگی جرائم کا نوٹس لے ۔

بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے ۔ وزیر جیلخانہ جات محمد اسحق چوہدری نے باور کرایا ہے کہ کشمیرکی آزادی کی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ وہ آزادی کے لیے اپنے جان و مال کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کو مظلوم کشمیر یوں کے لیے جیل خانہ بنا دیا گیا ہے وہاں ظلم و بربریت قتل وغارت گری اور غیر قانونی گرفتاریاں کی جارہی ہیں جو کہ قابل مذمت ہیں۔