
راجہ محمد حیدر خان نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مہاراجہ کی مسلم دشمن پالیسیوں کی ہمیشہ ڈٹ کر مخالفت کی ،
حیدر خان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق اور دادرسی کی جنگ لڑی صدر آزاد جموں وکشمیر کامظفرآباد میں حیدر میموریل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راجہ محمد حیدر خان کی 52ویں برسی پر بطور مہمان خصوصی خطاب
جمعہ 20 اپریل 2018 17:03
(جاری ہے)
انہوں نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس وقت مسلم کانفرنس کی قیادت کی اور کشمیریوں کو متحد رکھا ۔ صدر نے کہا کہ راجہ محمد حیدر خان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت دیئے جانے کے سلسلے میں بھی اپنی آواز بلند کرتے رہے۔
صدر نے کہا کہ ہمیں اپنے قائدین کے نقشے قدم پر اپنے اس مشن کو جاری و ساری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام و ظلم و جبر کا سلسلہ 1947ء سے شروع ہوا جو تا حال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء میں بھارت نے اڑھائی لاکھ کشمیریوں کا قتل عام کیا تھا اور آج بھی بھارتی قابض افواج نے پورے جموں وکشمیر کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور اس نے ظلم و استبداد کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر نے آزادکشمیر کے سیاسی قائدین اور تارکین وطن کمیونٹی کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر اس کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کیا ۔ انہوں نے حیدر میموریل ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ممتاز اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ہر سال اس شاندار تقریب کا انعقاد کرتے ہیں۔ تقریب میں وزیر اوقاف و امور دینیہ راجہ عبد القیوم خان ،ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود، ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.