
جی ڈی اے کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے پانی اور آبادگاروں کو باردانہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تین روز کا الٹی میٹم
کراچی کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ ایک بڑی سازش ہے ،مسائل حل نہیں ہوئے تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا ،رہنماؤں کی پریس کانفرنس
جمعہ 20 اپریل 2018 19:04
(جاری ہے)
جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی اے کے رہنماؤں عرفان اللہ مروت، نصرت سحر عباسی، وریام فقیر اور دیگر نے کہا کہ کراچی کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ ایک بڑی سازش ہے حکمرانوں کو شہر اور نہ ہی صوبے سے کوئی سروکار ہے آبادگار سے لیکر عام شہری تک پریشان ہیں آبادگاروں کی قیمتی گندم بربادہورہی ہے کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے پانی اور کاشتکاروں کو باردانہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے بصورت دئگر مختلف فورمز سمیت سڑکوں پر سنا دم مست قلندر ہوگا رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب پر بہت بولتے ہیں سندھ کے مسائل پر ٹویٹ کب ہوگا کرپشن کے خلاف سندھ میں شروع ہونے والی نیب کی کاروائیوں پر خوش امدید کہتے ہیں نیب زدہ لوگوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جانی چاہئیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مال کمانے کے لیے فوڈ اتھارٹی بنائی گئی ہے لوگ پریشان ہیں حکمرانوں کے سروں پر جوں تک نہیں رینگ رہی پپلز پارٹی جھوٹ بولتی ہے پہلے گنے پر تباہی پھیلائی گئی ہے تین روز کے بعد شروع ہوالا احتجاج مسائل کے حل تک جاری رہیگا گورنر وفاق کا نمائندہ ہے اسے رول پلے کرنا چاہیے پپلز پارٹی نے صوبے کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں نیب جب چاہے انکوائری کرے تیار ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
بلوچستان کے بارے میں اکثر حقائق کے برعکس بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کےلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر جام کمال خان
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا آٹھواں اجلاس
-
کھاریاں، 16جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا‘مریم نواز شریف
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہم نے بنیان مرصوص میں بھارت کو گھس کر مارا، اب جنگیں ٹیکنالوجی کی ہونگی،رانا مشہود احمد
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا معروف کاروباری شخصیت ملک سیف الرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.