Live Updates

پاکستان تحریک انصاف لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے انتخابی امیدواروں کا اعلان

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے انتخابی امیدواروں کا اعلان مینار پاکستان پر 29 اپریل کو ہونے والے جلسے میں کیا جائے گا، اس بات کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اس اجلاس میں پارٹی کے رہنمائوں جہانگیر ترین، شفقت محمود، لاہور کے صدر عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال سمیت پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے دیگر ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں الیکشن 2018ء کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں کے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ان امیدواروں کی حتمی منظوری دی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات