آزادکشمیر میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ووٹرز فہرستوں کی تیاری کا کام جاری ہے‘

ضلع میرپور میںووٹر فہرستوں کی تیاری کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ،شمار کندگان اور فیلڈ سٹاف سے بھرپور تعاون کریں ‘ایسے افراد جن کی عمر31مارچ 2018 تک18سال ہوچکی ہے ان کا ووٹرز فہرستوں میں اندراج کروائیں ڈپٹی کمشنرمیرپور سردار عدنان خورشید کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 21:13

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ووٹرز فہرستوں کی تیاری کا کام جاری ہے ۔ضلع میرپور میںووٹر فہرستوں کی تیاری کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ،شمار کندگان اور فیلڈ سٹاف سے بھرپور تعاون کریں اور ایسے افراد جن کی عمر31مارچ 2018تک18سال ہوچکی ہے ان کا ووٹرز فہرستوں میں اندراج کروائیں تاکہ بلدیاتی الیکشن میں لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔

سیاسی جماعتیں اپنے ورکرز کو ووٹر فہرستوں کی تیاری کے لیے محترک کریں ۔وہ یہاں ضلع میرپور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میںپیپلزپارٹی کے چوہدری قاسم مجید ،،مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر طاہر محمود مرزا ، پی ٹی آئی کے چوہدری منشاء ، چوہدری محمد صدیق، جماعت اسلامی کے بشیر احمد شگو کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں ووٹرز فہرستو ں کی تیاری کے سلسلہ میں جملہ امور زیر بحث آئے اور فیصلہ کیا گیا کہ ووٹرزفہرستوں کی تیاری کے سلسلہ میں عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ اگاہی کے لیے سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کے ذریعے اگاہی مہم شروع کریں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید نے کہاکہ انتخابی ووٹر فہرستوں کی تیاری کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ اور فیلڈ سٹاف گھر گھر کی بنیاد پر انتخابی فہرستیں تیار کر رہے ہیں تاکہ کوئی ایسا شخص جو 31مارچ 2018کو 18سال کی عمر کا ہو وہ اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ ہوسکے ۔

انھوں نے سیاسی جماعتوں کے عمائیدین سے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن اور فیلڈ سٹاف سے تعاون کریں اور اپنے ورکرز کے ذریعے عوام الناس کو ووٹر ز فہرست میں ووٹ درج کروانے کے سلسلہ میں شعور بیدا رکریں اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائیدین نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں ووٹر ز فہرستوں کے تیاری اور عوامی اگاہی مہم کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تجاویز دیں جن میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا ،لوکل کیبل اور پینا فلیکس کے ذریعے عوامی شعور کو بیدار کرنے کی تجاویز شامل تھی۔ڈپٹی کمشنر نے جملہ مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ذریعے ان پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔