وزیراعلیٰ پنجاب نےکراچی کےہسپتالوں کی بہتری کیلئےکمرکس لی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اپریل 2018 19:49

وزیراعلیٰ پنجاب نےکراچی کےہسپتالوں کی بہتری کیلئےکمرکس لی
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میئر کراچی کی درخواست پر کراچی کےہسپتالوں میں بہتری کیلئے محکمہ صحت کی ٹیم کراچی بھجوانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےمیئرکراچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

(جاری ہے)

عباسی شہید ہسپتال اورادارہ امراض قلب کی حالت زار کو بہتر بنانے اورطبی سہولتوں کی فراہمی کا معیار بلند کرنے کیلئے محکمہ صحت کی اعلی سطح کی خصوصی ٹیم جلد کراچی کا دورہ کرے گی۔ ٹیم میں محکمہ صحت پنجاب کے مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہوں گے۔ ماہرین کراچی کے 12ہسپتالوں کی بہتری کیلئے سفارشات مرتب کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے۔جس کی روشنی میں ضروری اقدامات بروئےکارلائے جائیں گے۔