کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں وفاقی حکومت کا حصہ ہے، وزیر اطلاعات سندھ

لوڈشیڈنگ سے صرف عام عوام نہیں بلکہ خواص بھی پریشان ہیں عوام سندھ میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں یہ سب وفاقی حکومت کا کیا دھرا ہے

جمعہ 20 اپریل 2018 23:04

کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں وفاقی حکومت کا حصہ ہے، وزیر اطلاعات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے صوبے میں لوڈشیڈنگ کی تمام تر زمہ داری وفاقی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں وفاقی حکومت کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ سے صرف عام عوام نہیں بلکہ خواص بھی پریشان ہیں عوام سندھ میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں یہ سب وفاقی حکومت کا کیا دھرا ہے سندھ حکومت بجلی بنانے کے منصوبے شروع کرتی ہے تو اس میں وفاق کی طرف آگ روٹے اٹکائے جاتے ہیں انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی اور سابق اسپیکر نثار کھوڑو کی شخصیت سے سب واقف ہیں اسپیکر صاحب کا نام نیب انکوائری میں آیا ہے تو وہ اسکا سامنا کرینگے اور سرخرو ہونگے پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں لیکن ایسے اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا ناصر شاہ نے نگران حکومت کے قیام سے متعلق سوال پر کہا کہ آئین میں اسکا طریقہ کار موجود ہے اسی کے تحت نگراں حکومت کا قیام عمل میں آئیگا۔