Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت کسی بھی محکمے کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار کو مطمئن نہ کرسکی، اسفندیار ولی

پی ٹی آئی حکومت میں نیب نے وزیر اعلی کے خلاف کیس بنوائے،کپتان نے ووٹ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کی لیکن ووٹ خریدنے والوں پر خاموش اختیار کرلی ہے،ایم ایم اے کو اسلام کی نہیں تخت اسلام اباد کی فکر ہے، پی ٹی آئی نے سینٹ الیکشن میں مولانا سمیع الحق کو دھوکا دیا،کرپشن کے حوالے سے سیاستدانوں کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں،چارسدہ میں ورکر کنونشن سے خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 23:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) اسفندیار ولی خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کسی بھی محکمے کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار کو مطمئن نہ کرسکی، پی ٹی آئی حکومت میں نیب نے وزیر اعلی کے خلاف کیس بنوائے،کرپشن کے حوالے سے سیاستدانوں کو ٹی وی پر مناظرے کی چیلنج دیتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کلیاس چارسدہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چارسدہ قومی تحریک کا مرکز ہے اور باچا خان نے کہا تھا کہ پختونخواہ میرا صوبہ ہے لیکن صوبے کا نام ہمارا نہیں اپنی رہبر کی وصیت کو ہم نے عملی جامہ پہنا کر صوبے کو شناخت دی۔

ذرائع سے معلوم ہورہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے لیکن اگر 18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو پختونوں کا ہاتھ انکے گریبان میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل رحمان پختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے مخالف ہیں آئندہ انتخابات سے قبل فاٹا کو پختونخوا میں ضم کیا جائے فاٹا کے مسائل کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔

ایم ایم اے میں شامل دو بڑی جماعتیں جے یو آئی اور جماعت اسلامی ایک مرکزی حکومت اور دوسری صوبائی حکومت کے گود میں بیٹھی ہیں۔ایم ایم اے کو اسلام کی نہیں تخت اسلام اباد کی فکر ہے، پی ٹی آئی نے سینٹ الیکشن میں مولانا سمیع الحق کو دھوکا دیا، عمران خان ناقابل اعتماد شخصیت ہے کپتان نے ووٹ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کی لیکن ووٹ خریدنے والوں پر خاموش اختیار کرلی ہے اے این پی نہ بک سکتی ہے اور نہ کوئی خرید سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات