مسلم کانفرنس نظر یہ الحاق پاکستان کی وارث ‘ تحریک آزادی کشمیر منطقی انجام کو پہنچے گی ، نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کے بڑھتے واقعات اقوام متحدہ نوٹس لے

مسلم کانفرنس کے رہنمائوں شمع علی ملک ‘حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ و دیگر کا خطاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:16

ٓمیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس نظر یہ الحاق پاکستان کی وارث ، تحریک آزادی کشمیر منطقی انجام کو پہنچے گی ، نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کے بڑھتے واقعات اقوام متحدہ نوٹس لے ‘آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباسؒ اور قائد محترم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے مشن کی تکمیل کیلئے خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیار ہیں جس منزل کا تعین رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس ؒ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے کیا ریاست جموں وکشمیر کے عوام اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے موجود ہ حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمدا قبال ؒ کے اقوال قوم کی رہنمائی کیلئے کافی ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہلیان میرپور نے دوہری قربانی دی متاثرین کے مسائل کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے مسائل سے چشم پوشی نہ قابل برداشت ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریہ کی مالک سیاسی جماعت ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں آنے والا وقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا ہے سیاسی مفادات کی خاطر جماعت کو تقسیم کر نے والے آج واپسی کا راستہ تلاش کر رہے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اپنا مال برآمد کر کے رہے گئی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان نے جرات اور بہادر ی کے ساتھ جماعت کا ساتھ دیا لائق تحسین اورخراج تحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت وآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی نائب صدر محتر مہ شمع علی ملک نے میرپور میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی چیئر مین ریلف سیل وسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر کارکنان ، عہدیدران کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی چیئر مین ریلف سیل وسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر وسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف راجہ ظفر معروف ، سٹی صدر مسلم کانفرنس میرپور محمد اسلم بٹ، جنرل سیکرٹری وسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکور احمد مغل، سٹی صدر خواتین ونگ محضتر مہ کشور عزیز، نائب صدر راجہ نعمان ساجد نزیر نے بھی خطاب کیا جبکہ تلاوت قرآن پاک سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس شکور احمد مغل نے ادا کئے اجلاس نے خطاب کرتے ہوئے مقر رنین نے کہا کہ پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی تحریک کا ضامن ہے مجاہدا ول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ نے ریاست جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام بلاتفریق رنگ نسل سے بالاتر ہو کر کئے آنے والے سیاست دانوں کیلئے مشل راہ ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایک مشن کی وارث سیاسی جماعت ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پرچم تلے اگھٹے ہو چکے بھارتی جہاریت کا جواب دینے کیلئے مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہیں دوقومی نظریہ کی بنیاد پر شروع ہونے والی تحریک کو دہشت گردی سے منسوب کر نا بھارتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے تحریک آزادی کشمیر کے پروانے جان کا نذرانے پیش کر کے اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہیں ۔