سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر اوکاڑہ کی خاتون کا سڑک پر لیٹ کر چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش، چیف جسٹس نے انصاف کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:58

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر اوکاڑہ کی خاتون کا سڑک پر لیٹ کر چیف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر اوکاڑہ کی خاتون کا سڑک پر لیٹ کر چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش، چیف جسٹس کے سیکرٹری نے انصاف دلوانے کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار جب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو اوکاڑہ کی ایک خاتون نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن خاتون کے سڑک پر لیٹنے سے پہلے چیف جسٹس کی گاڑی گزر گئی بعد ازاں چیف جسٹس کے سیکرٹری نے اسے انصاف دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

حاکم بی بی کا مؤقف تھا کہ اوکاڑہ میں 42 سال پہلے زمین خریدی، اب گھروں سے نکالا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر قتل ہونے والے ایک نوجوان کے اہل خانہ نے بھی احتجاج کیا۔ خواتین رو رو کر معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتی رہیں۔