مودی سرکار اور بھارتی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر تاریخ انسانی کے اندوہناک مظالم ڈھا رہی ہیں‘محمد فرید خان

پیر 23 اپریل 2018 15:02

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر تاریخ انسانی کے اندوہناک مظالم ڈھا رہی ہیں اور اس ضمن میں اقوام عالم کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے بھارتی حکومت اور اسکی خفیہ ایجنسیوں اور مسلح افواج نے 1989ء تا28فروری 2018تک مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز قتل عام کیا جن میں 94ہزار 9سو 22افراد کی مختلف جعلی مقابلوں میں قتل کیا گیا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کی 29سالہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مختلف علاقوں میں سات ہزار سے زائد گمنام قبروں کا بھی انکشاف ہوا ہے حراست کی دوران مختلف عقوبت خانوں میں اذیت دیکر سات ہزار ایک سو سے زائد افراد کو قتل کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 43ہزار 364بے گناہ سول افراد کو مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں ڈالا گیا جو آج بھی پابند سلاسل ہیں ۔