ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، حکومت اور اپوزیشن جلد ہی نگران سیٹ اپ کے قیام پر اتفاق رائے قائم کرلیں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے موجودہ دور میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے
سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 24 اپریل 2018 21:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اس پارلیمنٹ میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے عمل میں اصلاحات کی ضرورت ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کے حق میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف ہمیشہ نازیبا زبان استعمال کی لیکن سینیٹ انتخابات کے دوران انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دئیے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں نے بطور سپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن کے مابین ایک پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہر کسی کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف آج تک کرپشن کا کوئی ایک کیس بھی ثابت نہیں ہوا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفادار اور حقیقی لوگ کبھی بھی اپنی جماعت کو نہیں چھوڑتے تاہم خود غرض اور موقع پرست اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ بلند کر رہے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اس کے لیے کبھی کوئی آواز نہیں اٹھائی۔ ایک اور سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایک نئی سیاسی رہنما کے طور پر ابھر رہی ہیں جن کی عوام میں کافی مصروفیات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک معلق پارلیمان ملک اور سیاسی جماعتوں کے حق میں نہیں اور سیاسی جماعتوں کو موقع پرست لوگوں کے خلاف قانون سازی کرنی چاہیئے۔مزید اہم خبریں
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.