پشاور میں ہند و مذہبی کے قدیمی استھان کالی باڑی مندر کی 40سال بعد تنزئین و آرائش کے بعد دوبارہ بحالی کی افتتاحی تقریب

پاکستان میں موجوداقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘سیکرٹری مترو کہ وقف املاک بورڈ محمد طارق کا تقریب سے خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) مترو کہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری بورڈمحمد طارق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجوداقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،ہندئوں عبادت گاہوںاور مندروں اور گورو دواروں کی حفاظت اور تنزئین وآرائش کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں بسنے والے ہندو اور سکھ حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ شکر گزار ہیں ۔

یہ باتیں انہو ں نے پشاور میں واقع ہند و مذہبی کے قدیمی استھان کالی باڑی مندر کی 40سال بعد تنزئین و آرائش کے بعد دوبارہ بحالی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ سیکرٹری بورڈ محمد طارق نے مقامی ہندو رہنمائوں کے ہمراہ افتتاح کیا اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری شرائنز سید فراز عباس ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پشاور محمد آصف خان،ہمایوں خان ،کیئرٹیکر مندر و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ نے کہ 40سال سے کالی باڑی مندر خستہ حالی کا شکار تھا جبکہ اسکی تنزئین و آرائش اور بحالی کا کام کیا جا رہا تھا۔متروکہ و قف املاک ٹیکنکل افسران و سٹاف کے ہمراہ مندر کی سابقہ شکل میں بحالی کے لیے کام کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مندر کی چھت و دیگر حصے مرمت کیے گئے ہیں اور نئے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جبکہ رنگ و رغن ور دیگ تزئین و آرائش کے کام مکمل کروائے گئے ہیں ،مقامی اقلیتی رہنمائوں سمیت ہندو برادری کی بڑی تعدا د نے تقریب میں شرکت کی ۔

ہندو رہنماء رام لال نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان میں ہمارے مندروں اور عبادت گاہوں کی خصوصی دیکھ بھال کر رہا ہے جس پر ہم بے حد شکر گزار ہیں ،اور خصوصی طور پر وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔اس موقع پر موجود ہندوئوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ،جبکہ مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کی گئی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔