بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میںمحاصرے اور تلاشی کے دوران تین نوجوان شہید کر دیئے

جمعہ 27 اپریل 2018 13:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں کنٹھ ولی جمو گنڈکے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ بھارتی فوج کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میںفوج کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے اور محاصرے کی کارروائی سخت کر دی گئی۔