مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، وکیل آصفہ کیس

ہندو دشمن قرار دیکر سوشل بائیکاٹ کیاجارہا، آگے کیا ہوگا پتا نہیں، دیپیکا سنگھ راوت

جمعہ 27 اپریل 2018 14:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد سفاکی سے قتل ہونے والی 8 سالہ بچی آصفہ کا کیس لڑنے والی خاتون وکیل دیپیکا سنگھ راوت نے کہاہے کہ مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہندو دشمن بھی قرار دے دیا گیا ہے، میرا سوشل بائیکاٹ ہو چکا ہے، آگے کیا ہوگا پتا نہیں۔متاثرہ خاندان کا کیس لڑنے والی خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔