مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، بیگم خالدہ منصور

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )خواتین ونگ رہنما و ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کے استحکام، سیاسی رواداری کے فروغ اور عوامی خدمت کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں تمام دیرینہ مسائل ایک ایک کر کے قصہ پارینہ بنتے جا رہے ہیں۔ آئندہ الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن یہ ثابت کرے گی کہ عوام گالی نہیں خدمت کی سیاست کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں انرجی بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے وہ وقت دور نہیں جب لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن کر رہ جائے گی-لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آنے سے کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں-انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھ چکا ہے اور لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے -انہوںنے کہاکہ کراچی میں امن وامان برسوں سے خواب بن چکا تھا-پاک فوج او ردیگر قانون نافذ کرنے والے ادار وں کی کاوشوں اور قربانیوں سے کراچی میں امن لوٹ آیاہے جس کا کریڈٹ بلاشبہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہی جاتا ہے جس نے نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک بھر میں دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کے لئے یکسو ہوکر کام کیا۔