پیپلزپارٹی نے کراچی والوں کو یرغمالی ٹولے سے نجات دلائی،چوالیس سال بعد کراچی کے ضلع وسطی میں تاریخی جلسہ کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کو جنہوں نے یرغمال بنایا وہ ترقی میں رکاوٹ تھے،ایم کیو ایم سے سیاسی راستے الگ کرکے کراچی کے لیے ترقی کا عمل شروع کیا، سید مراد علی شاہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:04

پیپلزپارٹی نے کراچی والوں کو یرغمالی ٹولے سے نجات دلائی،چوالیس سال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی والوں کو یرغمالی ٹولے سے نجات دلائی،چوالیس سال بعد کراچی کے ضلع وسطی میں تاریخی جلسہ کررہے ہیں،کراچی کو جنہوں نے یرغمال بنایا وہ ترقی میں رکاوٹ تھے،ایم کیو ایم سے سیاسی راستے الگ کرکے کراچی کے لیے ترقی کا عمل شروع کیا، ن لیگ کو2013 سے کراچی کبھی یاد نہیں آیا اب انتخابات قریب آتے ہی ن لیگ کوکراچی کی یاد ستانے لگی ہے ۔

محترمہ بینظیر بھٹو اورسید عبداللہ شاھ نے بھی اس علاقے کا دورہ کیا تھا لیاقت آباد میں بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخی ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کی شام لیاقت آباد ایف سی ایریا ٹنکی گرائونڈ میں اتوارکوہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کے لیے تیارکیے جانے والے پنڈال کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، نجمی عالم بھی موجود تھے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں بہترین انتظامات پر سب کاشکر گزار ھوں چیئرمین بلاول بھٹو کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا انہوں نے کہاکہ بعض عناصر نے کراچی کو کئی سالوں سے یرغمال بنا رکھا تھا،کراچی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہونے دیا گیا اس شہر کو جن لوگوں نیبیرغمال بنایا ھواتھا پی پی پی نے شہرکو ان کے چنگل سے آزاد کرایا ہے کراچی کو جنہوں نے یرغمال بنایا وہ ترقی میں رکاوٹ تھے،ہم نے ایم کیو ایم سے سیاسی راستے جدا کیئے اس کے بعد ترقی کا عمل شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ پورا پاکستان پیپلز پارٹی کا ھے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی،پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں،پورے ملک سے لوگ پیپلیز پارٹی میں شامل ھورھے ہیں کوئی بڑا شخص پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر نہیں جارہا ہے ایک آدھا کوئی چلا گیا تو اس سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کو دوھزار تیرہ سے کبھی کراچی کا خیال نھیں آیا، انتخابات قریب آتے ہی لیگیوں نے یہاں کے چکر لگانے شروع کردیے کراچی کو جنہوں نے یرغمال بنایا ہم نے یرغمالیوں سے نجات دلائی،نواز شریف کو پہلے سندھ کا خیال نہیں آیا جب وزیر اعظم تھے ایک رات کراچی میں قیام نہیں کیا،نون لیگ کو ہمیشہ الیکشن سے پہلے ہی کراچی یاد آتا ہے ۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی آئے تو میں نے سندھ کا مقدمہ لڑا ہم اپنا حق لیکر رہیں گے میں نے وزیراعظم پرواضح کیا کہ سوئی گیس اور کے الیکٹرک کی لڑائی میں کراچی کے شہریوں کو پریشان نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی کسی کے ساتھ بغض نہیں رکھتی،ھم نے کراچی کو ترقی دی،یپلز پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی جلسے میں بھرپورشرکت کریں پیپلزپارٹی عوامی طاقت پریقین رکھتی ہے کراچی کے ساتھ زیادتی کرنے پرکے الیکٹرک اورسوئی سدرن گیس کے خلاف سندھ حکومت اب کارروائی کرے گی اس موقع پروزیراعلی سندھ نے جلسہ گاہ میں پیپلز لائرز فورم کے استقبالیہ کیمپ کابھی افتتاح کیا۔