کامیاب لیڈر میں دلیری، ضبط، انصاف پسندی، استقلال، منصوبہ، محنت پسندی، خوشگوار شخصیت، ہمدردی جیسی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں ، سری لنکن وفاقی وزیر

سری لنکاء ٹپنگ انٹرنیشنل کانفرنس نومبر2018 میں ہوگی جس میں 40 سے زائد پاکستانی بچے اور ینگ سوشل ریفارمر کے ممبر شرکت کریں گے، رئوف عبدالحکیم اس میں کوئی شک نہیں کہ قوم کی تقدیر لیڈر ہی بناتے اور بگاڑتے بھی ہیں، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ بلاول بھٹو زرداری کی باتوں میں نئی نسل کے لئے امید کی روشنی ہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ثابت ہوگی

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ایک کامیاب لیڈر میں دلیری، ضبط، انصاف پسندی، استقلال، منصوبہ، محنت پسندی، خوشگوار شخصیت، ہمدردی جیسی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں اور ایک سچا، امین، دیانت دار ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا وفادار بھی ہوتا ہے۔یہ بات سری لنکا کے وفاقی وزیربرائے بلدیات و ماحولیات ،پانی و بجلی اور مسلم کانگریس کے صدر رئوف عبدالحکیم نے ینگ سوشل ریفارمر اور اسپورٹس یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام لیڈر امید کی کرن سیکنڈ پاکستان سری لنکا فرینڈشپ کانفرنس2018 کے موضوع پر بحیثیت مہمان خصوصی میرٹ ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اسپیشل گیسٹ وزیر اطلاعات محنت اور ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ ، سری لنکا شہر پوٹالم کے میئر اور سابقہ وفاقی وزیر قمر الدین بائز، سری لنکا ممبر قومی اسمبلی محمد سلمان ، ممبر صوبائی اسمبلی سری لنکا نعیم اللہ ،ممبر قومی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان علی رضا عابدی، جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق، محتسب اعلیٰ سندھ، قونصل جنرل سری لنکا جی ایل گناناتھیو، سری لنکا ایئر لائن کے منیجر پاکستان احمد مظاہم، ایڈیشنل سیکریٹری پاپولیشن ڈپارٹمنٹ محمد خالد خان ،ڈاکٹر پرویز رضوی، ینگ سوشل ریفارمر کے صدر فہد رضوی اور پاکستان سے آئے ہوئے 300سے زیادہ طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رئو ف عبدالحکیم نے مزید کہا کہ سری لنکاء ٹپنگ انٹرنیشنل کانفرنس نومبر2018 میں ہوگی جس میں 40 سے زائد پاکستانی بچے اور ینگ سوشل ریفارمر کے ممبر شرکت کریں گے۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قوم کی تقدیر لیڈر ہی بناتے اور بگاڑتے بھی ہیں،کسی بھی قوم یا سماج کی ترقی میں اسکے تعلیمی، سماجی، سیاسی و معاشی نظام کے علاوہ گڈ گورنس کا خاصا عمل دخل ہوتا ہے لیکن اس حقیقت سے کوئی باشعور فرد انکار نہیں کرسکتا کہ ان تمام خوبیوں کو حاصل کرنے میں لیڈر شپ ایک اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ مخلص ، باشعور اور معاملہ فہم لیڈر ہی قوم کے لئے ترقی کے راستے کا تعین کرکے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے قوم کو آمادہ کرتا ہے، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں ،وفاق اور صوبوں میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی,لوگ پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کا اندازہ سب کو 2018 کے الیکشن میں ہو گا جب پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اتنی اہلیت اور صلاحیت ہے کہ پورے ملک سے منتخب ہو سکتی ہے اور انشاء اللہ چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری کی باتوں میں نئی نسل کے لئے امید کی روشنی ہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ثابت ہوگی پیپلز پارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق ملک بھر میں عوام کی حکومت قائم کریں گی,ہ چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت نے پیپلز پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے وہ وقت دور نہیں جب پیپلز پارٹی ایک بار پھر اس ملک کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے۔ کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کی طاقت بنیں۔ احمد مظاہم نے کہا کہ سری لنکا میں ج بھی ٹپنگ انٹرنیشنل کانفرنس ہوگی تو اس میں سری لنکن ائیر لائن خصوصی ڈسکائونٹ دیگی۔ اور کہا کہ ایک عظیم لیڈر کے بولنے میں بڑی طاقت، الفاظ میں تاثیر اور جادو ہوتا ہے جبکہ اس کا مزاج اسے ایسے کام کی طرف لے جاتا ہے جو ایک عام انسان کیلئے بے حد مفید ہوتا ہے جس قوم کو ایک اچھی لیڈر شپ مل جائے ۔

قونصل جنرل سری لنکا جی ایل گناناتھیو نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور وفاقی وزیر رئوف عبدالحکیم نے پاکستانی بچوں کیلئے کولمبو میں انٹرنیشنل ٹپنگ پوائنٹ کانفرنس2018نومبر میں انائونس کی سری لنکا گورنمنٹ فل سپورٹ کرے گی ویزے کیلئے ۔انھوںنے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے ،دونوں کے برادرانہ تعلقا ت پوری دنیا کیلیے مثال ہیں۔

دونوں ملک تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا ہی2018میں ہونے والے الیکشن کی بھرپور تیاری کررہے ہیں اور عوام کو مایوس نہیںکرینگے،دوسری پارٹیوں کا عوام کیلئے کوئی منشور نہیں ہے،ایم کیو ایم عوامی منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔اپنے منشور سے مخالفوں کو شکست دے گی ،ہمیں شہر کے مسائل کو حل کرنا ہے پاکستان کے مسائل بھی حل کرنے ہیں’ہم کراچی کو اس کی کھوئی ہوئی عظمت واپس دلانا چاہتے ہیں۔

آئندہ آنے والے الیکشن میں بھی ایم کیو ایم پاکستان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف لڑیں گے اور اسے جائز مقام دلاکر رہیں گے ۔ہمارا اتحاد اور ہماری یکجہتی سے ہی کراچی کے تما مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ۔ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے کہا کہ لیڈر، قائد یا رہنما ء کسی قوم کی رہبری یا رہنمائی کرنے والا وہ عظیم انسان ہوتا ہے جو ایک عزم اور مقصد کیساتھ کچھ کر دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

اٴْس کے ارادے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے ہیں اور سوچ قوم سے شروع ہو کر قوم پر ہی ختم ہوتی ہے۔ وہ ہر آدمی کا درد اپنے سینہ میں لئے ہوئے ہوتا ہے اور حقیقی معنوں میں عام انسان کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے جبکہ رشوت خوری، سفارش، کنبہ پروری، جھوٹ، فریب جیسی لعنتوں سے پاک ہوتا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر پر تکلیف ہائی ٹی اور مہمان خصوصی اور اسپیشل گیسٹ میں شیلڈ ، اجرک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔