جموںوکشمیر کو جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے ، ترجمان تحریک حریت کی آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوںکی مسلسل غیرقانونی نظربندی کی مذمت
پیر 30 اپریل 2018 12:34
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ فرقہ پرست ذہنیت کی حامل جیل انتظامیہ کشمیری نظربندوں کو تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھ کر جیل انتظامیہ انکی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ انکی غیر قانونی نظربندی کو طول دیاجارہا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ رہائی کے عدالتی احکامات کو جیل انتظامیہ خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی تاناشاہی کا حکم چلاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس رہائی کے عدالتی احکامات کو یکسر نظرانداز کرکے ایک بار پھر پرانے الزامات کے تحت حریت رہنمائوں کی گرفتاری عمل میں لاتی ہے۔ تحریک حریت کے ترجمان نے کہا کہ جرمِ بے گناہی کے نتیجے میں سینکڑوں کشمیری جیلوں میں مسلسل نظر بند ہیں ۔انہوںنے حریت رہنمائوں محمد یوسف فلاحی، محمد شعبان خان اور منظور احمد کلو کی سرینگر سینٹرل جیل سے CIKہمہامہ اور شوپیان اور سوپورمیں پولیس اسٹیشنوں میں نظربند رکھنے کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے حریت رہنمائوں مسرت عالم بٹ،غلام محمد خان سوپوری، امیر حمزہ شاہ، عبدالغنی بٹ، میر حفیظ اللہ، عبدالخالق ریگو، عبدالسبحان وانی، محمد یوسف میر، شکیل احمد یتو، عاشق حسین نارچور، محمد امین آہنگر، محمد امین پرے، عبدالمجید پرے، سجاد احمد بٹ، مفتی عبدالاحد، عبدالمجید لوگری پورہ، سہیل احمد شیخ، توصیف احمد خان، عبدالعزیز گنائی، اعجاز احمد بہرو، نذیر احمد خواجہ، عبدالرشید بٹ، اخلاق احمد شیخ اور تجمل الاسلام سمیت دوسرے سینکڑوں افراد کی مسلسل نظربندی پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوںنے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل نظربندی کو قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ جموںوکشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کردیا گیاہے جہاں صرف پولیس کی حکمرانی ہے اور کسی کو اپنی رائے اور سوچ کے اظہار کی اجازت نہیں ہے۔ انہوںنے واضح کیاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔ ترجمان نے تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کو ایک جیل خانہ میں تبدیل کرنے کے بجائے بھارتی حکمرانوں کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اسکے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.