بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میںتین کشمیری نوجوان شہید

پیر 30 اپریل 2018 15:10

سرینگر30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میںایک لڑکے سمیت تین کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے دربگام میںمظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے ایک لڑکے شاہد احمد سمیت تین نوجوانوں کوشہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔

شاہد کو فوری طورپر پلوامہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایاگیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ شہید ہونے والے ایک اور نوجوان کی شناخت عاقب مشتاق خان کے طورپر ہوئی ہے ۔ شہادتوں کے بعد علاقے میں زبردست مظاہرے کیے گئے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں شہادتوں کے فورا بعد جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر دی۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔