ڈی جی سندھ لیاری کا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کا دورہ

تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لیاری میں صحت مندانہ رحجانات کو فروغ دیں، طالبعلموں پر زور

پیر 30 اپریل 2018 20:38

ڈی جی سندھ لیاری کا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کا دورہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کا دورہ کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ ،اساتذہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران لیاری گینگ وار کے محرکات اور موجودہ حالات کا جائزہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے طالب علموں پر زٴْور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لیاری میں صحت مندانہ رحجانات کو فروغ دیں تاکہ تعمیری سوچ اور صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں۔ ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ لیاری کے ذی شعور عوام خصوصاً اساتذہ اور طلبہ لیاری میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم سب ماضی کی خون ریزی کو پسِ پشت ڈال کرپٴْر امن اورروشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، اساتذہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔#