Live Updates

شانگلہ میں تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت ابھری ہے، علامہ اقبال

کارکن شوکت یوسف زئی کے قیادت میں متحد ہیں ،شانگلہ کے پہلے صوبائی حلقے پی کے 23 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے،ضلعی رہنما تحریک انصاف

پیر 30 اپریل 2018 20:49

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) شانگلہ تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء علامہ اقبال نے کہا ہے کہ شانگلہ میں تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت ابھری ہے ، کارکن شوکت یوسف زئی کے قیادت میں متحد ہیں ،شانگلہ کے پہلے صوبائی حلقے پی کے 23 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ، صوبے میں ائندہ دور بھی تحریک انصاف کا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار شانگلہ یونین کونسل لیلونئی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ء علامہ اقبال نے پیر کے روز الپوری میں مقامی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ مخالفین کو ہماری تبدیلی نظر نہیں آرہی ، شانگلہ کے ہر یونین کونسل میں شوکت یوسف زئی نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے ، پسماندہ علاقوں کی تعمیر کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ جامع منصوبہ بندی موجود ہے ،مرکز میں اقتدار میں آئیں تو شانگلہ کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال نے کہا کہ شانگلہ میں دو دہائیوں سے برسراقتدار رہنے والے ٹولے نے شانگلہ کو ترقی کے بجائے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ، شانگلہ کی پسماندگی کے ذمہ دار یہاں پر برسراقتدار وہ ٹولہ ہے جنھوں نے یہاں کے سادہ لوح عوام سے جھوٹے وعدے کرکے ووٹ حاصل کرنے کے بعد منظر عام سے غائب ہیں ، اب الیکشن قریب آرہا ہے تو وہ دوبارہ شانگلہ کا رخ کرکے عوام کو سبز باغ دکھانے لگے ہیں ، لیکن شانگلہ کے عوام اب ان کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے اور انشاء اللہ ائندہ عام انتخابات میںشانگلہ میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات